اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق اس ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 7 ہزار 404 ہو گئی، جبکہ اس موذی وائرس کے باعث انتقال کر جانے والوں کی کُل تعداد 138 ہو چکی ہے۔
پاکستان میں 5 ہزار 445 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 821 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 3 ہزار 391 ہے جبکہ اس سے 37 ہلاکتیں ہو گئی ہیں۔ اُدھر صوبہ سندھ میں 47 اور خیبر پختونخوا میں بھی 45 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں 5 افراد اور گلگت بلتستان میں بھی 3 افراد کے مرنے کی خبر ہے۔
342/